• Breaking News

    Blog is Under Maintenance

    Taleem Blog |Pakistan's No1 Education Sharing Blog

    Taleem Blog |Pakistan's No1 Education Sharing Blog
    Taleem Blog |Pakistan's No1 Education Sharing Blog

    Friday 18 November 2016

    Industrial Psychology:Chapter 1- Short Questions and Answers

    Industrial Psychology:Chapter 1- Short Questions and Answers

    صنعتی نفسیات اور روابطِ انسانی
    Industrial Management & Human Relations
    صنعتی نفسیات : مختصر سوالات و جوابات
    Industrial Psychology: Short Questions and Answers
    Q1: Define industrial psychology.
    سوالنمبر 1: صنعتی نفسیات کی تعریف لکھیں۔
    صنعتی نفسیات افراد کے کام کرنے کی استعداد، ذہانت، رویہ، شخصیت، اور دلچشپی کا مطالعہ کر کے نتائیج اخذ کرتی ہے۔

    Q2: Define the nature of industrial psychology.
    سوالنمبر 2: صنعتی نفسیات کی نوعیت کیا ہے؟
    صنعتی نفسیات علم کی وہ برانچ ہے جو صنعتی کارکنوں کے بارے میں انسانی عنصر کے وجود کو صنعت کار اور انتظامیہ کے افراد سے تسلیم کرواتی ہے اور ان کے انتخاب، بنیادی ضروریات، یونین سازی، ان کے لیے بہترین حالات کار اور ان کی مناسب تربیت اور اشیاء کی پیدائش کو بہتر کرتی ہے۔ اور صنعت کاروں اور کارکنان کے درمیان غلط فہمیوں، ہڑتال ، تالہ بندیوں کو ختم کرکے خوشگوار ماحول پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔

    Q3: Define subject matter of industrial psychology.
    سوالنمبر 3: صنعتی نفسیات کا نفسِ مضمون کیا ہے؟ 
    صنعتی نفسیات کا نفسِ مضمون انسانی ذہن کا مطالعہ کرنا ہے۔ یعنی کارکنوں کے کام کرنے کی استعداد، ذہانت، رویہ، شخصیت اور دلچسپی کا مطالعہ کرے نتائج اخذ کرنا ہے۔

    Q4: Is industrial psychology science or art?
    سوالنمبر 4: صنعتی نفسیات علم ہے یا فن؟ 
    صنعتی نفسیات کا تعلق انسانی ذہن اور کردار سے ہے۔ جس کا مطالعہ کر کے قوانین وضع کیے جاتے ہیں، پھر ان قوانین پر عملی طور پر عمل کیا جاتا ہے۔ اس طرح صنعتی نفسیات پر عمل کرنے سے یہ فن کا روپ اختیار کر لیتی ہے۔ تو ہم کہ سکتے ہیں کہ صنعتی نفسیات علم کے ساتھ ساتھ فن بھی ہے۔

    Q5: How many factors are there in industry?
    سوالنمبر 5: صنعتوں میں کتنے اہم عناصر کارفرما ہیں؟
    صنعتوں میں دو اہم عناصر کارفرما ہیں۔

    Q6: What are two important factors in industry?
    سوالنمبر6: صنعتوں میں دو اہم عناصر کون کون سے ہیں؟
    صنعتوں میں دو اہم عناصر درج ذیل ہیں۔ 1: میکانکی عنصر  2: انسانی عنصر۔

    Q7: What does mechanical factor means?
    سوالنمبر 7: میکانکی عنصر سے کیا مراد ہے؟
    میکانکی عنصر سے مراد صنعتوں میں استعمال ہونے والی بے جان اشیاء۔ مثال کے طور پر خام مال، مشینری، اوزار وغیرہ

    Q8: What does human factor means?
     سوالنمبر 8:   انسانی عنصر سے کیا مراد ہے؟
    انسانی عنصر سے مراد صنعتوں میں کام کرنے والے افراد ۔ مثال کے طور پر مزدور،مینیجر اور دیگر انتظامی افراد۔

    Q9: Write five important points of industrial psychology.
    سوالنبر 9: صنعتی نفسیات کی اہمیت کے 5 اہم نکات لکھیں۔
    1.      مناسب افراد کا انتخاب
    2.      معیاری اشیاء کی پیداوار
    3.      تکان و بوریت پر کنڑول
    4.      دلچسپی کے مطابق کام
    5.      مورال میں اضافہ
    6.      کارکنا ن کے مسائل سے واقفیت
    7.      پیداوار میں یکسانیت
    8.      لاگت میں کمی
    9.      ملازمین میں تحریک پیدا کرنا





















    No comments:

    Post a Comment

    Fashion

    Beauty

    Travel