Menu - Pages

Sunday, 20 November 2016

The Dying Sun – Questions & Answers




The Dying Sun – Questions & Answers
QNo1: How is that a star seldom finds another star near it? (V.Important)
یہ کس طرح ہے کہ ایک ستارہ دوسرے ستارے کے نزدیک نہیں آتا؟
Answer:  The universe is so big and there are number of starts moving in the space like a ship in an empty ocean. As there is a great distance between them that’s why these starts don’t come close to each other.
کائنات بہت بڑی اور بہت سے ستارے خلا میں اس طرح گھوم رہے ہیں جیسے کہ خالی سمندر میں ایک بہری جہاز۔ کیونکہ ان کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہے اس لیے یہ ایک دوسرے کہ نذدیک نہیں آتے۔

QNo2: What happened when, according to sir James Jeans, a wandering star, wandering through space, came near to the sun? (Important DAE First & Second Annual 2012)
سر جیمز جینز کے مطابق کیا ہوا جب ایک بے قابو ستارہ خلا میں گھومتا ہوا سورج کے قریب آیا ؟


Answer: Two thousand million years ago, a wandering star came near the sun and it raised huge tides on its surface. Consequently, a huge mountain of burning matter was formed on the surface of sun.
دو ارب سال پہلے، ایک ستارہ گھومتا ہوا سورج کے قریب آیا اور اس نے سورج کی سطح ہر بڑی لہریں پیدا کیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ سورج کی سطح پر گرم مادوں کا ایک پہاڑ بن گیا۔

QNo3: What happened when the wandering star came nearer and nearer?
(Important DAE First Annual 2014)
جب گھومتا ہوا ستارہ سورج سے نزدیک تر نزدیک آتا گیا تو کیا ہوا؟
Answer:  When the wandering star came nearer and nearer the tide wave rose higher and higher on the surface of the sun and it became very strong.
جب گھومتا ہوا ستارہ سورج سے نزدیک تر نزدیک آتا گیا مدو جزر کی  لہر سورج کی سطح پر اونچی ہوتی گئی اور بہت طاقتور ہوگئی۔

QNo4: What are the planets and how did they come into being?
سیارے کیا ہیں اور یہ کیسے وجود میں آئے؟
Answer: Planets are heavenly bodies and move around the sun. They came into being when a wandering star came near to the sun and it which created a mountain of burning matter on the surface of sun. Later on this mountain was torn into pieces. These pieces are called planets.
سیارے اجرامِ فلکی ہیں اور سورج کے گرد گردش کرتے ہیں۔  یہ وجود میں آئے جب ایک ستارہ گھومتا ہوا سورج کے قریب آیا اور اسکی سطح پر جلتے ہوئے مادے کاا یک پہاڑ بنا دیا۔ بعد میں یہ پہاڑ ٹوٹ کر ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔ یہ ٹکڑے سیارے کہلاتے ہیں۔

QNo5: Why there is no life on stars?
(Important DAE First Annual 2014)
ستاروں پر زندگی کا وجود کیوں نہیں ہے؟
Answer: Because some stars are very hot and human life needs a suitable temperature to exist there. So that, there is no life on starts.
کیونکہ ستارے بہت زیادہ گرم ہیں اور انسانی زندگی کے وجود کے لیے مناسب درجہ حرارت چاہیے۔ اس لیے ستاروں پر زندگی کا وجود نہیں ہے۔

QNo6:  Write a note on the beginning of life on earth.
زمین پر زندگی کی شروعات پر نوٹ لکھیں۔
Answer:  Life began in simple organism. The torn pieces of sun scattered in the space. At that time these pieces were very hot but with the passage of time these pieces became cooler and human life became possible.
زندگی ایک سادہ جاندار کی شکل میں شروع ہوئی۔ سورج کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے خلاء میں پھیل گئے۔ اس وقت یہ بہت گرم تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ تھنڈے ہوگئے اور زندگی کا وجود ممکن ہو گیا۔

Q No7: Why is the universe, of which our earth is a part, so frightening? Give as much reason as possible.
(Important DAE First Annual 2012)
ہماری زمین جو کائنات کا حصہ ہے ، اتنی خوفناک کیوں ہے؟ جتنی وجوہات بیان کر سکتے ہیں کریں۔
Answer: We find universe frightening because of our littleness and loneliness in space. There is no sign of life on other planets except our earth. Stars are very hot and empty spaces in universe are very cold.
ہمیں کائنات اپنے وجود کے چھوٹے پن اور خلاء میں تنہائی کی وجہ سے خوفناک لگتی ہے۔ ہماری زمین کے علاوہ کسی ستارے پر زندگی نہیں ہے۔ ستارے بہت گرم ہیں اور کائنات میں خالی جگہیں بہت ٹھنڈی ہیں۔


Friday, 18 November 2016

Industrial Management: Chapter 2 - Short Questions and Answers

Industrial Management: Chapter 2 - Short Questions and Answers

صنعتی نفسیات اور روابطِ انسانی

Industrial Management & Human Relations



صنعتی انتظامیہ : مختصر سوالات و جوابات
Industrial Management: Short Questions and Answers
Q1: Define industrial management.
سوالنمبر 1: صنعتی انتظامیہ کی تعریف لکھیں۔
صنعتی انتظامیہ سے مراد ایسے افراد ہیں جو منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ تنظیم کو منظم کرتے، ملازمین کو بھرتی کرتے، ان کی رہنمائی کرتے اور ان کو کنٹرول کرتے ہیں۔ افراد، زر (دولت) اور مشینری کو یکجا کرکے خاص طریقہ کار کے مطابق کام لیتے ہیں۔

Q2: Write down the functions of management.
سوالنمبر 2: انتظامیہ کے فرائیض لکھیں۔
1.      منصوبہ بندی کرنا
2.      منظم کرنا
3.      عملہ بھرتی کرنا
4.      ہدایات دینا
5.      تحریک پیدا کرنا
6.      کنٹرول کرنا

Q3: What does planning mea?
منصوبہ بندی کیا مراد ہے؟سوالنمبر 3: 
منصوبہ بندی کا تعلق کاروبار کے لیے پالیسیاں پروگرام اور طریقہ کار وضع کرنے سے ہے۔ اور مختلف تجاویز میں سے کسی  ایک کو منتخب کرکے فیصلہ کرنا بھی منصوبہ بندی میں آتا ہے۔ عام الفاظ میں منصوبہ بندی سے مراد "پیشگی فیصلہ " کرنا ہے۔

Q4: What does organizing means in functions of management?
 سوالنمبر 4: انتظامیہ کے فرائیض میں منظم کرنے سے کیا مراد ہے؟ 
اس سے مراد انتظامیہ کا ڈھانچہ تیار کرنا ہے کہ کس طرح ایک کاروبار کو کون کون سے افراد مل کر چلائیں گے۔ یعنی تما افراد کی ذمہ داریاں کیا کیا ہونگی؟ جس سے تما افراد منظم طریقہ سے کام کر سکیں۔

Q5: What does staffing means in functions of management?
سوالنمبر 5: انتظامیہ کے فرائیض میں عملہ بھرتی کرنے سے کیا مراد ہے؟
عملہ بھرتی کرنےسے مراد کام کی نوعیت کے مطابق مناسب افراد کا  چناو ہے کیونکہ کسی بھی کاروبار کی کامیابی کا انحصار اس کے عملہ پر ہوتا ہے۔

Q6: What giving directions means in functions of management?
  سوالنمبر 6: انتظامیہ کے فرائیض میں ہدایات دینےسے کیا مراد ہے؟
اس سے مراد ماتحتوں کی رہنمائی کرنا اور ان کو کام ے مطابق ہدایات دینا ہے۔ ماتحوں کو اگر درست ہدایات دی گئی ہوں گی تو  یہ کاروباری مقاصد حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہونگی۔

Q7: What does motivation means in functions of management?
سوالنمبر 7: انتظامیہ کے فرائیض میں تحریک پیدا کرنے سے کیا مراد ہے؟
اس سے مراد ورکرز میں کام کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ انتظامیہ کے فرائیض میں یہ شامل ہے کہ وہ عملہ میں نطم وضبط پیدا کرنے کے طریقوں سے متعلق علم رکھے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

Q8: What kind of management includes in sub-division of management?
  سوالنمبر 8: انتظامیہ کی ذیلی تقسیم میں کون کون سی انتظامیہ آتی ہے؟
1.      جنرل مینیجمنٹ
2.      فناشل مینیجمنٹ
3.      سیلز اینڈ مارکیٹنگ مینیجمنٹ
4.      انڈسٹریل مینیجمنٹ

Q9: Which departments are controlled by general management?
سوالنبر 9: جنرل انتظامیہ کن کن شعبوں کنٹرول کرتی ہے؟
جنرل انتظامیہ کسی بھی ادارے میں تمام شعبوں  مثلاٰ سیلز، مارکیٹنگ، فنانس، پروڈکشن ، کوالٹی کنٹرول اور خریداری وغیرہ کو کنٹرول کرتی ہے۔

Q10: What is general management?
سوالنمبر 10: جنرل انتظامیہ کا سربراہ کیا کہلاتا ہے؟
جنرل انتظامیہ کے سربراہ کو مینیجنگ ڈائر یکٹر  یا جرنل مینیجر کہتے ہیں۔

Q11: What is financial management?
سوالنمبر 11: فناشل مینیجمنٹ کسے کہتے ہیں؟
اس سے مراد ایسا شعبہ ہے جو کاروبار سے متعلقہ اکاونٹس اور مالی امور کا ریکارڈ رکھتا ہے اور مالی امور کے معاملات میں منصوبہ بندی کرتا ہے، اور تمام دیگر شعبہ جات کو مالی معاونت یا فنڈز وغیرہ فراہم کرتا ہے۔

Q12: What is sales and marketing management?
سوالنمبر 12: سیلز اینڈ مارکیٹنگ مینیجمنٹ سے کیا مراد ہے؟
اس کا کام مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کی کی فروخت کرنا، گاہکوں میں اسکی طلب کرنا، مصنوعات میں جدت پیدا کرنا، ریسرچ کرنا، مصنوعات کی پیکجنگ کرنا اور اپنی مصنو عات کی تشہیر کرنا ہے۔

Industrial Psychology:Chapter 1- Short Questions and Answers

Industrial Psychology:Chapter 1- Short Questions and Answers

صنعتی نفسیات اور روابطِ انسانی
Industrial Management & Human Relations
صنعتی نفسیات : مختصر سوالات و جوابات
Industrial Psychology: Short Questions and Answers
Q1: Define industrial psychology.
سوالنمبر 1: صنعتی نفسیات کی تعریف لکھیں۔
صنعتی نفسیات افراد کے کام کرنے کی استعداد، ذہانت، رویہ، شخصیت، اور دلچشپی کا مطالعہ کر کے نتائیج اخذ کرتی ہے۔

Q2: Define the nature of industrial psychology.
سوالنمبر 2: صنعتی نفسیات کی نوعیت کیا ہے؟
صنعتی نفسیات علم کی وہ برانچ ہے جو صنعتی کارکنوں کے بارے میں انسانی عنصر کے وجود کو صنعت کار اور انتظامیہ کے افراد سے تسلیم کرواتی ہے اور ان کے انتخاب، بنیادی ضروریات، یونین سازی، ان کے لیے بہترین حالات کار اور ان کی مناسب تربیت اور اشیاء کی پیدائش کو بہتر کرتی ہے۔ اور صنعت کاروں اور کارکنان کے درمیان غلط فہمیوں، ہڑتال ، تالہ بندیوں کو ختم کرکے خوشگوار ماحول پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔

Q3: Define subject matter of industrial psychology.
سوالنمبر 3: صنعتی نفسیات کا نفسِ مضمون کیا ہے؟ 
صنعتی نفسیات کا نفسِ مضمون انسانی ذہن کا مطالعہ کرنا ہے۔ یعنی کارکنوں کے کام کرنے کی استعداد، ذہانت، رویہ، شخصیت اور دلچسپی کا مطالعہ کرے نتائج اخذ کرنا ہے۔

Q4: Is industrial psychology science or art?
سوالنمبر 4: صنعتی نفسیات علم ہے یا فن؟ 
صنعتی نفسیات کا تعلق انسانی ذہن اور کردار سے ہے۔ جس کا مطالعہ کر کے قوانین وضع کیے جاتے ہیں، پھر ان قوانین پر عملی طور پر عمل کیا جاتا ہے۔ اس طرح صنعتی نفسیات پر عمل کرنے سے یہ فن کا روپ اختیار کر لیتی ہے۔ تو ہم کہ سکتے ہیں کہ صنعتی نفسیات علم کے ساتھ ساتھ فن بھی ہے۔

Q5: How many factors are there in industry?
سوالنمبر 5: صنعتوں میں کتنے اہم عناصر کارفرما ہیں؟
صنعتوں میں دو اہم عناصر کارفرما ہیں۔

Q6: What are two important factors in industry?
سوالنمبر6: صنعتوں میں دو اہم عناصر کون کون سے ہیں؟
صنعتوں میں دو اہم عناصر درج ذیل ہیں۔ 1: میکانکی عنصر  2: انسانی عنصر۔

Q7: What does mechanical factor means?
سوالنمبر 7: میکانکی عنصر سے کیا مراد ہے؟
میکانکی عنصر سے مراد صنعتوں میں استعمال ہونے والی بے جان اشیاء۔ مثال کے طور پر خام مال، مشینری، اوزار وغیرہ

Q8: What does human factor means?
 سوالنمبر 8:   انسانی عنصر سے کیا مراد ہے؟
انسانی عنصر سے مراد صنعتوں میں کام کرنے والے افراد ۔ مثال کے طور پر مزدور،مینیجر اور دیگر انتظامی افراد۔

Q9: Write five important points of industrial psychology.
سوالنبر 9: صنعتی نفسیات کی اہمیت کے 5 اہم نکات لکھیں۔
1.      مناسب افراد کا انتخاب
2.      معیاری اشیاء کی پیداوار
3.      تکان و بوریت پر کنڑول
4.      دلچسپی کے مطابق کام
5.      مورال میں اضافہ
6.      کارکنا ن کے مسائل سے واقفیت
7.      پیداوار میں یکسانیت
8.      لاگت میں کمی
9.      ملازمین میں تحریک پیدا کرنا





















Tuesday, 15 November 2016

Urdu to English Translation: Passage 34 - Smoking is Bad

Urdu to English Translation: Passage 34 - Smoking is Bad | Image Courtesy : www.3steps.com.au


سگریٹ نوشی بہت بری عادت ہے۔
Smoking is a bad habit.

اس سے کئی بیماریاں پھیلتی ہیں۔
Many diseases are spread by it.

بزرگوں کے آگے سگریٹ کے کش لگانا بے ہودگی اور بے ادبی ہے۔
Puffing cigarette in front of elders is absurdity and ill-manner.


ڈاکڑ مریضوں اور تندرست لوگوں کو سگریٹ پینے سے منع کرتے ہیں۔
Doctors forbid patients and healthy people to smoke.

جولوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کے ساتھ بیٹھنا دشوار ہو جاتا ہے۔
It is troublesome to sit with those people who smoke.